حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ملاقات کے دوران علامہ عارف حسین واحدی نے قائد ملت جعفریہ کو اپنے حالیہ دورۂ گلگت بلتستان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
انہوں نے گلگت بلتستان میں مذہبی و ملی شخصیات اور عوامی حلقوں سے ہونے والی ملاقاتوں اور وہاں درپیش مسائل و معاملات کے بارے میں بھی قائد ملت جعفریہ کو آگاہ کیا۔
اس موقع پر قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے گلگت بلتستان کے دورے اور ملی و مذہبی امور کے حوالے سے علامہ عارف حسین واحدی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔
قابل ذکر ہے کہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے مختلف امور کے حوالے سے مفید رہنمائی بھی کی اور ملی و مذہبی معاملات میں مؤثر کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔









آپ کا تبصرہ